احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: بَابُ: مَانِعِ زَكَاةِ مَالِهِ
باب: اپنے مال کی زکاۃ نہ دینے والے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2483
اخبرنا الفضل بن سهل، قال: حدثنا ابو النضر هاشم بن القاسم، قال: حدثنا عبد العزيز بن عبد الله بن ابي سلمة، عن عبد الله بن دينار، عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن الذي لا يؤدي زكاة ماله يخيل إليه ماله يوم القيامة شجاعا اقرع له زبيبتان اقرع له زبيبتان , قال: فيلتزمه او يطوقه، قال: يقول: انا كنزك، انا كنزك".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے مال کی زکاۃ نہیں دیتا ہے، اسے قیامت کے دن اس کا مال ایسے خوفناک سانپ کی صورت میں نظر آئے گا جو گنجا ہو گا، اس کی آنکھوں پر دو سیاہ نقطے ہوں گے، وہ اس سے چمٹ جائے گا، یا اس کے گلے کا ہار بن جائے گا، اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 7211)، مسند احمد (2/98، 137، 156) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: