احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

78: بَابُ: صِفَةِ خَاتَمِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَنَقْشِهِ
باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی اور اس کے نقش کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5277
اخبرنا علي بن حجر، عن إسماعيل، عن عبد الله بن دينار، عن ابن عمر، قال: اتخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم خاتم الذهب، فلبسه رسول الله صلى الله عليه وسلم، فاتخذ الناس خواتيم الذهب، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إني كنت البس هذا الخاتم وإني لن البسه ابدا", فنبذه فنبذ الناس خواتيمهم.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے پہنا تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں، آپ نے فرمایا: میں اس انگوٹھی کو پہن رہا تھا، لیکن اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا، چنانچہ آپ نے اسے پھینک دی، تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5167 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: