احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: قَتْلِ مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ وَذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى زِيَادِ بْنِ عِلاَقَةَ عَنْ عَرْفَجَةَ فِيهِ
باب: جماعت سے الگ ہونے والے شخص کو قتل کرنے کا بیان اور زیاد بن علاقہ کی عرفجہ سے روایت پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4025
اخبرني احمد بن يحيى الصوفي، قال: حدثنا ابو نعيم، قال: حدثنا يزيد بن مردانبة، عن زياد بن علاقة، عن عرفجة بن شريح الاشجعي، قال: رايت النبي صلى الله عليه وسلم على المنبر , يخطب الناس , فقال:"إنه سيكون بعدي هنات وهنات، فمن رايتموه فارق الجماعة، او يريد يفرق امر امة محمد صلى الله عليه وسلم كائنا من كان فاقتلوه، فإن يد الله على الجماعة، فإن الشيطان مع من فارق الجماعة يركض".
عرفجہ بن شریح اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر لوگوں کو خطبہ دیتے دیکھا، آپ نے فرمایا: میرے بعد فتنہ و فساد ہو گا، تو تم جسے دیکھو کہ وہ جماعت سے الگ ہو گیا ہے یا امت محمدیہ میں افتراق و اختلاف ڈالنا چاہتا ہے، تو خواہ وہ کوئی بھی ہو اسے قتل کر دو، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہے اور جو جماعت سے الگ ہوا اس کے ساتھ شیطان دوڑتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإمارة 14 (1852)، سنن ابی داود/السنة 30 (4762)، مسند احمد (4/261، 341، 5/23)، ویأتي فیما یلي: 4026، 4027 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: