احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

91: بَابُ: مَنْ يُقَدَّمُ
باب: قبر میں پہلے کون رکھا جائے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 2020
حدثنا محمد بن منصور، قال: حدثنا سفيان، قال: حدثنا ايوب، عن حميد بن هلال، عن هشام بن عامر، قال: قتل ابي يوم احد، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"احفروا واوسعوا واحسنوا وادفنوا الاثنين والثلاثة في القبر وقدموا اكثرهم قرآنا", فكان ابي ثالث ثلاثة، وكان اكثرهم قرآنا فقدم.
ہشام بن عامر انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ (غزوہ) احد کے دن میرے والد قتل کئے گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (قبریں) کھودو اور انہیں کشادہ اور اچھی بناؤ، اور (ایک ہی) قبر میں دو دو تین تین کو دفنا دو، اور جنہیں قرآن زیادہ یاد ہو انہیں پہلے رکھو، چنانچہ میرے والد تین میں کے تیسرے تھے، اور انہیں قرآن زیادہ یاد تھا تو وہ پہلے رکھے گئے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2012 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: