احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

112: بَابُ: حُرْمَةِ الْحَرَمِ
باب: حرم کی حرمت و تقدس کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2880
اخبرنا عمران بن بكار، قال: حدثنا بشر، اخبرني ابي، عن الزهري، اخبرني سحيم، انه سمع ابا هريرة يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"يغزو هذا البيت جيش، فيخسف بهم بالبيداء".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس گھر سے یعنی بیت اللہ سے لڑنے ایک لشکر آئے گا ۱؎ تو اسے بیداء میں دھنسا دیا جائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 12928) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مدینہ کے قریب ایک میدان ہے جو اسی نام سے معروف ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: