احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

49: بَابُ: مَكَانِ الْيَدَيْنِ مِنَ السُّجُودِ
باب: سجدہ میں دونوں ہاتھ رکھنے کی جگہ کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1103
اخبرني احمد بن ناصح، قال: حدثنا ابن إدريس، قال: سمعت عاصم بن كليب يذكر، عن ابيه، عن وائل بن حجر، قال:"قدمت المدينة فقلت لانظرن إلى صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم فكبر ورفع يديه حتى رايت إبهاميه قريبا من اذنيه فلما اراد ان يركع كبر ورفع يديه، ثم رفع راسه فقال: سمع الله لمن حمده، ثم كبر وسجد فكانت يداه من اذنيه على الموضع الذي استقبل بهما الصلاة".
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مدینہ آیا تو میں نے (اپنے جی میں) کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ضرور دیکھوں گا (کہ آپ کیسے نماز پڑھتے ہیں تو میں نے دیکھا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اکبر کہا، اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ میں نے آپ کے دونوں انگوٹھوں کو آپ کی دونوں کانوں کے قریب دیکھا، اور جب آپ نے رکوع کرنے کا ارادہ کیا تو اللہ اکبر کہا، اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، پھر آپ نے رکوع سے اپنا سر اٹھایا، اور «سمع اللہ لمن حمده» کہا، پھر آپ نے اللہ اکبر کہا، اور سجدہ کیا، آپ کے دونوں ہاتھ آپ کی دونوں کانوں کی اس جگہ تک اٹھے جہاں تک آپ نے شروع نماز میں انہیں اٹھایا تھا (یعنی انہیں دونوں کانوں کے بالمقابل اٹھایا)۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 890، (تحفة الأشراف: 11781) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: