احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

85: بَابُ: ذِكْرِ النَّهْىِ عَنْ لُبْسِ الإِسْتَبْرَقِ
باب: استبرق نامی ریشم پہننا منع ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5301
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا عبد الله بن الحارث المخزومي، عن حنظلة بن ابي سفيان، عن سالم بن عبد الله، قال: سمعت ابن عمر يحدث، ان عمر خرج فراى حلة إستبرق تباع في السوق , فاتى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله , اشترها فالبسها يوم الجمعة , وحين يقدم عليك الوفد، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إنما يلبس هذا من لا خلاق له"، ثم اتي رسول الله صلى الله عليه وسلم بثلاث حلل منها , فكسا عمر حلة، وكسا عليا حلة , وكسا اسامة حلة فاتاه، فقال: يا رسول الله , قلت فيها ما قلت ثم بعثت إلي، فقال:"بعها , واقض بها حاجتك , او شققها خمرا بين نسائك".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ نکلے تو دیکھا بازار میں استبرق کی چادر بک رہی ہے، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! اسے خرید لیجئے اور اسے جمعہ کے دن اور جب کوئی وفد آپ کے پاس آئے تو پہنئے۔ آپ نے فرمایا: یہ تو وہ پہنتے ہیں جن کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں ہوتا، پھر آپ کے پاس تین چادریں لائی گئیں تو آپ نے ایک عمر رضی اللہ عنہ کو دی، ایک علی رضی اللہ عنہ کو اور ایک اسامہ رضی اللہ عنہ کو دی، عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کے بارے میں کیا کیا فرمایا تھا، پھر بھی آپ نے اسے میرے پاس بھیجوایا؟ آپ نے فرمایا: اسے بیچ دو اور اس سے اپنی ضرورت پوری کر لو یا اسے اپنی عورتوں کے درمیان دوپٹہ بنا کر تقسیم کر دو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الٔاشراف: 6759) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: استبرق ایک قسم کا ریشم ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: