احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

55: بَابُ: ذِكْرِ الْفِطْرَةِ
باب: دین فطرت والی عادات و سنن کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5227
اخبرنا ابن السني قراءة , قال: حدثنا ابو عبد الرحمن احمد بن شعيب لفظا، قال: انبانا محمد بن عبد الاعلى، قال: حدثنا المعتمر وهو ابن سليمان، قال: سمعت معمرا، عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن ابي هريرة، قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم:"خمس من الفطرة: قص الشارب، ونتف الإبط، وتقليم الاظفار، والاستحداد، والختان".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ چیزیں دین فطرت میں سے ہیں: مونچھ کاٹنا، بغل کے بال اکھیڑنا، ناخن کترنا، ناف کے نیچے کے بال مونڈنا اور ختنہ کرنا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 10 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کتاب الزینہ کے جو ابواب اب تک گزرے وہ سنن کبری کے تھے، اور یہ ابواب اس مختصر (سنن مجتبیٰ) میں بڑھائے گئے ہیں، یہ سنن کبری میں نہیں تھے۔ ۲؎: پانچ چیزوں کے ذکر سے «حصر» مقصود نہیں ہے کیونکہ بعض روایتوں میں «عشرۃ من الفطرۃ» فطرت میں دس باتیں ہیں بھی ہے۔ ۳؎: فطرت سے مراد جبلت یعنی مزاج و طبیعت کے ہیں جس پر انسان کی پیدائش ہوتی ہے، یہاں مراد قدیم سنت ہے جسے انبیاء کرام علیہم السلام نے پسند فرمایا ہے اور پچھلی شریعتیں اس پر متفق ہیں گویا کہ وہ پیدائشی معاملہ ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: