احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

208: بَابُ: تَقْدِيمِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ إِلَى مَنَازِلِهِمْ بِمُزْدَلِفَةَ
باب: عورتوں اور بچوں کو مزدلفہ سے منیٰ میں ان کے ٹھکانوں پر پہلے بھیج دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3035
اخبرنا الحسين بن حريث، قال: انبانا سفيان، عن عبيد الله بن ابي يزيد، قال: سمعت ابن عباس، يقول:"انا ممن قدم النبي صلى الله عليه وسلم ليلة المزدلفة في ضعفة اهله".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں سے ہوں جن کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ کی رات مجھے اپنے گھر والوں کے کمزور لوگوں ساتھ پہلے ہی (منیٰ) بھیج دیا تھا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 98 (1678)، جزاء الصید 25 (1856)، صحیح مسلم/الحج 49 (1293)، سنن ابی داود/الحج 66 (1939)، (تحفة الأشراف: 5864)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الحج 58 (892)، سنن ابن ماجہ/المناسک 62 (3025)، مسند احمد 1/222، 245، 272، 334، 346 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: