احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: بَابُ: الْبَيْدَاءِ
باب: بیداء کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2663
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا النضر وهو ابن شميل , قال: حدثنا اشعث وهو ابن عبد الملك، عن الحسن، عن انس ابن مالك، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"صلى الظهر بالبيداء، ثم ركب وصعد جبل البيداء، فاهل بالحج والعمرة حين صلى الظهر".
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز بیداء میں پڑھی، پھر سوار ہوئے اور بیداء پہاڑ پر چڑھے، اور ظہر کی نماز پڑھ کر حج و عمرے کا احرام باندھا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج 21 (1774)، (تحفة الأشراف: 524)، مسند احمد (3/207)، ویأتی عند المؤلف بأرقام 2756، 2934 (صحیح) (متابعات سے تقویت پاکر یہ روایت صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی ’’حسن بصری‘‘ مدلس ہیں اور عنعنہ سے روایت کئے ہوئے ہیں، دیکھئے صحیح ابی داود ج6/ص 19، 20 رقم 1555، 1556)

وضاحت: ۱؎: بیداء چٹیل میدان کو کہتے ہیں اور یہاں ذوالحلیفہ کے قریب ایک مخصوص جگہ مراد ہے آگے بھی اس لفظ سے یہی جگہ مراد ہو گی، اور جہاں تک آپ کے بیداء میں ظہر کی نماز پڑھنے کا معاملہ ہے تو کسی راوی سے وہم ہو گیا ہے، انس رضی الله عنہ ہی سے بخاری (کتاب الحج، ۲۷) میں مروی ہے کہ آپ نے ظہر مدینہ میں چار پڑھی اور عصر ذوالحلیفہ میں دو پڑھی، اور نماز کے بعد ہی احرام باندھ لیا، یعنی حج و عمرہ کی نیت کر کے تلبیہ پکارنا شروع کر دیا تھا، اور ہر جگہ پکارتے رہے، اب جس نے جہاں پہلی بار سنا اس نے وہیں سے تلبیہ پکارنے کی روایت کر دی، سنن ابوداؤد (کتاب الحج، ۲۱) میں عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کی مفصل روایت ان تمام اختلافات و اشکالات کو دور کر دیتی ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 1774) ، وياتى: 2756، 2934 [ ح 2703 ، 2704 ، انظر ص 371]

Share this: