احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: بَابُ: الإِحْدَادِ
باب: سوگ منانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3555
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا سفيان، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا يحل لامراة تحد على ميت اكثر من ثلاث إلا على زوجها".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی عورت کے لیے کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منانا حلال نہیں ہے سوائے اپنے شوہر کے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الطلاق 9 (1491)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 35 (2085)، (تحفة الأشراف: 16441)، مسند احمد (6/37، 148، 249) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: عورت شوہر کے مرنے پر چار مہینے دس دن سوگ منائے گی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: