احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

83: بَابُ: الْمَسْأَلَةِ
باب: لوگوں سے مانگنا اور سوال کرنا کیسا ہے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 2585
اخبرنا ابو داود، قال: حدثنا يعقوب بن إبراهيم، قال: حدثنا ابي، عن صالح، عن ابن شهاب، ان ابا عبيد مولى عبد الرحمن بن ازهر اخبره , انه سمع ابا هريرة، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لان يحتزم احدكم حزمة حطب على ظهره فيبيعها، خير من ان يسال رجلا فيعطيه او يمنعه".
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم میں سے کوئی لکڑیوں کا ایک گٹھا اپنی پیٹھ پر لاد کر لائے، پھر اسے بیچے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی آدمی سے مانگے، تو اسے دے یا نہ دے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة 50 (1470)، 53 (1480)، والبیوع 15 (2074)، والمساقاة 13 (2374)، صحیح مسلم/الزکاة 35 (1042)، (تحفة الأشراف: 12931، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الزکاة 38 (680)، سنن ابن ماجہ/الزکاة 25 (1836)، مسند احمد (2/455) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: