احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ: إِذَا وَجَدَ مَعَ كَلْبِهِ كَلْبًا غَيْرَهُ
باب: جب اپنے کتے کے ساتھ کسی اور کتے کو پائے تو کیا کرے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 4274
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى، قال: حدثنا زكريا وهو ابن ابي زائدة، قال: حدثنا عامر، عن عدي بن حاتم، قال: سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الكلب ؟، فقال:"إذا ارسلت كلبك فسميت فكل، وإن وجدت كلبا آخر مع كلبك فلا تاكل، فإنما سميت على كلبك، ولم تسم على غيره".
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: جب تم اپنے کتے کو چھوڑو اور اس پر بسم اللہ پڑھو تو اسے (شکار کو) کھاؤ اور اگر تم اپنے کتے کے ساتھ کوئی دوسرا کتا پاؤ تو مت کھاؤ اس لیے کہ تم نے صرف اپنے کتے پر بسم اللہ پڑھی تھی، دوسرے کتے پر نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4268 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: