احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

134: بَابُ: ذِكْرِ الْفَضْلِ فِي الطَّوَافِ بِالْبَيْتِ
باب: خانہ کعبہ کے طواف کی فضیلت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2922
حدثنا ابو عبد الرحمن احمد بن شعيب من لفظه , قال: انبانا قتيبة، قال: حدثنا حماد، عن عطاء، عن عبد الله بن عبيد بن عمير، ان رجلا , قال: يا ابا عبد الرحمن، ما اراك تستلم إلا هذين الركنين ؟ قال: إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"إن مسحهما يحطان الخطيئة"وسمعته يقول:"من طاف سبعا، فهو كعدل رقبة".
عبداللہ بن عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ ایک شخص نے (عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے) نے کہا: ابوعبدالرحمٰن (کیا بات ہے) میں آپ کو صرف انہیں دونوں رکنوں کو (یعنی رکن یمانی اور حجر اسود کو) بوسہ لیتے دیکھتا ہوں؟ تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ان کے چھونے سے گناہ جھڑتے ہیں اور میں نے آپ کو یہ بھی فرماتے سنا ہے: جس نے سات بار طواف کیا تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الحج111 (959)، (تحفة الأشراف: 7317)، مسند احمد (2/3، 11، 95) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ابوعبدالرحمٰن عبداللہ بن عمر کی کنیت ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: