احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: تَخْلِيقِ الْمَسَاجِدِ
باب: مساجد کو خوشبو میں بسانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 729
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا عائذ بن حبيب، قال: حدثنا حميد الطويل، عن انس بن مالك، قال: راى رسول الله صلى الله عليه وسلم نخامة في قبلة المسجد فغضب حتى احمر وجهه، فقامت امراة من الانصار فحكتها وجعلت مكانها خلوقا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ما احسن هذا".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے قبلہ میں بلغم دیکھا تو غضبناک ہو گئے یہاں تک کہ آپ کا چہرہ مبارک سرخ ہو گیا، انصار کی ایک عورت نے اٹھ کر اسے کھرچ کر صاف کر دیا، اور اس جگہ پر خلوق خوشبو مل دی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے کیا ہی اچھا کیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/المساجد 10 (762)، (تحفة الأشراف: 698)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة 39 (417)، مسند احمد 3/188، 199، 200 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: