احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

71: بَابُ: سَلَفٍ وَبَيْعٍ وَهُوَ أَنْ يَبِيعَ السِّلْعَةَ عَلَى أَنْ يُسْلِفَهُ سَلَفًا
باب: سلف اور بیع ایک ساتھ کرنا (یعنی بیچنے والا ایک چیز بیچے اس شرط پر کہ خریدار اس کو قرض دے)۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4633
اخبرنا إسماعيل بن مسعود , عن خالد , عن حسين المعلم , عن عمرو بن شعيب , عن ابيه , عن جده , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم:"نهى عن سلف وبيع , وشرطين في بيع وربح , ما لم يضمن".
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلف اور بیع ایک ساتھ کرنے، ایک بیع میں دو شرطیں لگانے، اور اس چیز کے نفع لینے سے منع فرمایا جس کے تاوان کا وہ ذمے دار (ضامن) نہ ہو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8692) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی اس چیز کو بیچنا جو ابھی پہلے بیچنے والے سے خریدار کے قبضے میں آئی بھی نہ ہو، اور نہ ہی اس کے اوصاف (وزن، ناپ اور نوعیت) معلوم ہو۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: