احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

97: بَابُ: غَسْلِ الْمُحْرِمِ بِالسِّدْرِ إِذَا مَاتَ
باب: محرم جب مر جائے تو اسے بیری کے پتے سے غسل دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2856
اخبرنا يعقوب بن إبراهيم، قال: حدثنا هشيم، قال: انبانا ابو بشر، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، ان رجلا كان مع النبي صلى الله عليه وسلم فوقصته ناقته وهو محرم، فمات، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اغسلوه بماء وسدر، وكفنوه في ثوبيه، ولا تمسوه بطيب، ولا تخمروا راسه، فإنه يبعث يوم القيامة ملبيا".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، اس کی اونٹنی نے گرا کر اس کی گردن توڑ دی، اور وہ محرم تھا تو وہ مر گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے پانی اور بیری کے پتے سے غسل دو اور اسے اس کے (احرام کے) دونوں کپڑوں ہی میں کفنا دو، نہ اسے خوشبو لگاؤ، اور نہ اس کا سر ڈھانپو کیونکہ وہ قیامت کے دن لبیک پکارتا ہوا اٹھایا جائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1905 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: