احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

137: بَابُ: الاِغْتِسَالِ مِنَ النِّفَاسِ
باب: نفاس سے غسل کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 215
اخبرنا محمد بن قدامة، قال: حدثنا جرير، عن يحيى بن سعيد، عن جعفر بن محمد، عن ابيه، عن جابر بن عبد الله في حديث اسماء بنت عميس حين نفست بذي الحليفة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال لابي بكر:"مرها ان تغتسل وتهل".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا والی حدیث میں روایت ہے کہ جس وقت انہیں ذوالحلیفہ میں نفاس آیا ۱؎، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اسے حکم دو کہ وہ غسل کر لے، اور احرام باندھ لے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج 16 (1210)، سنن ابن ماجہ/فیہ 12 (2913)، (تحفة الأشراف: 2600)، سنن الدارمی/المناسک 11/1846، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 392، 2762، 2763 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: نفاس اس خون کو کہتے ہیں جو بچہ جننے کے بعد عورت کو آتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: