احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: اسْتِخْدَامِ الْحَائِضِ
باب: حائضہ سے کام لینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 383
اخبرنا محمد بن المثنى، قال: حدثنا يحيى بن سعيد، عن يزيد بن كيسان، قال: حدثني ابو حازم، قال: قال ابو هريرة: بينا رسول الله صلى الله عليه وسلم في المسجد، إذ قال:"يا عائشة ناوليني الثوب"، فقالت: إني لا اصلي، فقال:"إنه ليس في يدك"، فناولته.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے کہ اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ! مجھے کپڑا اٹھا دو، تو انہوں نے کہا: میں (آج کل) نماز نہیں پڑھ رہی ہوں ۱؎ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ (حیض) تمہارے ہاتھ میں نہیں، تو انہوں نے کپڑا اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 271 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی حائضہ ہوں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: