احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: بَابُ: الْكَرَاهِيَةِ فِي ذَلِكَ
باب: عشاء کو عتمہ کہنے کی کراہت۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 542
اخبرنا احمد بن سليمان، قال: حدثنا ابو داود هو الحفري، عن سفيان، عن عبد الله بن ابي لبيد، عن ابي سلمة، عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا تغلبنكم الاعراب على اسم صلاتكم هذه، فإنهم يعتمون على الإبل وإنها العشاء".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے اس نماز کے نام کے سلسلہ میں اعراب تم پر غالب نہ آ جائیں ۱؎ وہ لوگ اپنی اونٹنیوں کو دوہنے کے لیے دیر کرتے ہیں (اسی بنا پر دیر سے پڑھی جانے والی اس نماز کو عتمہ کہتے ہیں) حالانکہ یہ عشاء ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 39 (644)، سنن ابی داود/الأدب 86 (4984)، سنن ابن ماجہ/الصلاة 13 (704)، (تحفة الأشراف: 8582)، مسند احمد 2/10، 18، 49، 144 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی تم ان کی پیروی میں اسے عتمہ نہ کہنے لگو بلکہ اسے عشاء کہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: