احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: بَابُ: مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ
باب: جو اپنا مال بچانے میں مارا جائے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4089
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا حاتم، عن عمرو بن دينار، عن عبد الله بن عمرو، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"من قاتل دون ماله فقتل فهو شهيد".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو اپنا مال بچانے کے لیے لڑا اور مارا گیا تو وہ شہید ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8900) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: