احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

91: بَابُ: مَسْأَلَةِ الْقَوِيِّ الْمُكْتَسِبِ
باب: کما سکنے والے طاقتور شخص کے مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2599
اخبرنا عمرو بن علي، ومحمد بن المثنى , قالا: حدثنا يحيى، عن هشام بن عروة، قال: حدثني ابي، قال: حدثني عبيد الله بن عدي بن الخيار، ان رجلين حدثاه، انهما اتيا رسول الله صلى الله عليه وسلم يسالانه من الصدقة، فقلب فيهما البصر، وقال محمد: بصره فرآهما جلدين، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن شئتما، ولا حظ فيها لغني، ولا لقوي مكتسب".
عبیداللہ بن عدی بن خیار رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ دو شخصوں نے ان سے بیان کیا کہ وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، دونوں آپ سے صدقہ مانگ رہے تھے، تو آپ نے نگاہ الٹ پلٹ کر انہیں دیکھا (محمد کی روایت میں (نگاہ کے بجائے) اپنی نگاہ ہے تو دونوں کو ہٹا کٹا پایا، تو آپ نے فرمایا: اگر چاہو تو لے لو، (لیکن یہ جان لو) کہ مالدار اور کما سکنے والے شخص کے لیے اس میں کوئی حصہ نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الزکاة23 (1633)، (تحفة الأشراف: 5635)، مسند احمد (4/224، و5/362) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: