احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: التَّخْيِيرِ بَيْنَ الْجُلُوسِ فِي الْخُطْبَةِ لِلْعِيدَيْنِ
باب: عید کا خطبہ سننے کے لیے بیٹھنے اور نہ بیٹھنے دونوں کے جواز کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1572
حدثنا محمد بن يحيى بن ايوب، قال: حدثنا الفضل بن موسى، قال: حدثنا ابن جريج، عن عطاء، عن عبد الله بن السائب، ان النبي صلى الله عليه وسلم صلى العيد , قال:"من احب ان ينصرف فلينصرف , ومن احب ان يقيم للخطبة فليقم".
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز پڑھی، پھر فرمایا: جو (واپس) لوٹنا چاہے لوٹ جائے، اور جو خطبہ سننے کے لیے ٹھہرنا چاہے ٹھہرے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 253 (1155)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 159 (1290)، (تحفة الأشراف: 5315) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: