احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: بَابُ: الأَرْنَبِ
باب: خرگوش کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4315
اخبرنا محمد بن معمر البحراني، قال: حدثنا حبان وهو ابن هلال، قال: حدثنا ابو عوانة، عن عبد الملك بن عمير، عن موسى بن طلحة، عن ابي هريرة، قال: جاء اعرابي إلى النبي صلى الله عليه وسلم بارنب قد شواها، فوضعها بين يديه، فامسك رسول الله صلى الله عليه وسلم فلم ياكل، وامر القوم ان ياكلوا، وامسك الاعرابي، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ما يمنعك ان تاكل"، قال: إني اصوم ثلاثة ايام من كل شهر، قال:"إن كنت صائما فصم الغر".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک خرگوش لایا، اس نے اسے بھون رکھا تھا، اسے آپ کے سامنے رکھ دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکے رہے اور خود نہیں کھایا اور لوگوں کو کھانے کا حکم دیا۔ اعرابی بھی رک گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تمہیں کھانے سے کیا چیز مانع ہے؟ وہ بولا: میں ہر ماہ تین دن کے روزے رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: اگر تمہیں روزے رکھنے ہیں تو چاندنی راتوں (تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخوں) میں رکھا کرو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2423 (ضعیف) (اس کے راوی ’’ عبدالملک ‘‘ مدلس اور مختلط ہیں، موسی بن طلحہ سے صحیح سند ’’ عن أبی ذر‘‘ ہے، جیسا کہ اگلی حدیث میں ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (تقدم:2423)

Share this: