احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: بَابُ: حُسْنِ الذَّبْحِ
باب: ذبیحہ کو اچھی طرح ذبح کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4417
اخبرنا الحسين بن حريث ابو عمار، قال: انبانا جرير، عن منصور، عن خالد الحذاء، عن ابي قلابة، عن ابي الاشعث الصنعاني، عن شداد بن اوس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن الله كتب الإحسان على كل شيء، فإذا قتلتم فاحسنوا القتلة، وإذا ذبحتم فاحسنوا الذبح، وليحد احدكم شفرته، وليرح ذبيحته".
شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے احسان (اچھے سلوک اور برتاؤ) کو ہر چیز میں فرض کیا ہے، لہٰذا جب تم قتل کرو تو اچھی طرح کرو، اور جب ذبح کرو تو اچھی طرح کرو، اور تم اپنی چھریاں تیز کر لیا کرو اور جانور کو (ذبح کرتے وقت) آرام پہنچاؤ۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4410 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: