احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

76: بَابُ: الْعَبْدِ يُبَاعُ وَيَسْتَثْنِي الْمُشْتَرِي مَالَهُ
باب: غلام بیچا جائے اور خریدار اس کے مال کی شرط لگا دے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4640
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم , قال: انبانا سفيان , عن الزهري , عن سالم , عن ابيه , عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من ابتاع نخلا بعد ان تؤبر فثمرتها للبائع , إلا ان يشترط المبتاع , ومن باع عبدا وله مال فماله للبائع , إلا ان يشترط المبتاع".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی تابیر (پیوند کاری) ہو جانے کے بعد (کھجور کا) درخت خریدے تو اس کا پھل بائع کا ہو گا سوائے اس کے کہ خریدار شرط لگا دے، اور جو غلام بیچے اور اس کے پاس مال ہو تو اس کا مال بائع کا ہو گا سوائے اس کے کہ خریدار شرط لگا دے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/البیوع 15 (1543)، سنن ابی داود/البیوع 44 (3433)، سنن ابن ماجہ/التجارات 31 (2211)، (تحفة الأشراف: 6819) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: