احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: فَضْلِ الْعُمْرَةِ
باب: عمرہ کی فضیلت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2630
اخبرنا قتيبة بن سعيد، عن مالك، عن سمي، عن ابي صالح، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"العمرة إلى العمرة كفارة لما بينهما، والحج المبرور ليس له جزاء إلا الجنة".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک عمرہ دوسرے عمرے کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے ۱؎، اور حج مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العمرة 1 (1773)، صحیح مسلم/الحج 79 (1349)، سنن ابن ماجہ/الحج 3 (2888)، (تحفة الأشراف: 12573)، موطا امام مالک/الحج 21 (65) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے مراد صغیرہ گناہوں کا کفارہ ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: