احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: النَّهْىِ عَنِ الْخِضَابِ، بِالسَّوَادِ
باب: کالا خضاب لگانا منع ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5078
اخبرنا عبد الرحمن بن عبيد الله الحلبي، عن عبيد الله وهو ابن عمرو، عن عبد الكريم، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس رفعه، انه قال:"قوم يخضبون بهذا السواد آخر الزمان كحواصل الحمام لا يريحون رائحة الجنة".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اخیر زمانے میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو کبوتر کے پوٹوں کی طرح کالا خضاب لگائیں گے، انہیں جنت کی خوشبو نصیب نہ ہو گی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الترجل 20 (4212)، (تحفة الأشراف: 5548) مسند احمد (1/273) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: