احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

86: بَابُ: الْمَسْحِ عَلَى الْعِمَامَةِ
باب: پگڑی (عمامہ) پر مسح کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 104
اخبرنا الحسين بن منصور، قال: حدثنا ابو معاوية، حدثنا الاعمش، ح وانبانا الحسين بن منصور، قال: حدثنا عبد الله بن نمير، قال: حدثنا الاعمش، عن الحكم، عن عبد الرحمن بن ابي ليلى، عن كعب بن عجرة، عن بلال، قال: رايت النبي صلى الله عليه وسلم"يمسح على الخفين والخمار".
بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چمڑے کے موزوں اور پگڑی پر مسح کرتے ہوئے دیکھا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الطہارة 23 (275)، سنن الترمذی/فیہ 75 (101)، سنن ابن ماجہ/فیہ 89 (561)، (تحفة الأشراف: 2047)، مسند احمد 6/12، 13، 14، 15 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: حدیث میں لفظ «خمار» آیا ہے اس سے مراد پگڑی ہی ہے، اس لیے کہ «خمار» کے معنی ہیں جس سے سر ڈھانپا جائے اور مرد اپنا سر پگڑی ہی سے ڈھانپتا ہے لہٰذا یہاں پگڑی ہی مراد ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: