احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: بَابُ: اسْتِئْمَارِ الأَبِ الْبِكْرَ فِي نَفْسِهَا
باب: باپ کو اپنی کنواری بیٹی سے اس کا رشتہ کرنے کے لیے پوچھنا چاہیے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3266
اخبرنا محمد بن منصور، قال: حدثنا سفيان، عن زياد بن سعد، عن عبد الله بن الفضل، عن نافع بن جبير، عن ابن عباس، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"الثيب احق بنفسها، والبكر يستامرها ابوها وإذنها صماتها".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیوہ (غیر کنواری) عورت اپنے آپ کے بارے میں فیصلہ کرنے کا زیادہ حق رکھتی ہے (کہ شادی کرے تو کس سے کرے یا نہ کرے) اور کنواری لڑکی کی شادی باپ اس کی اجازت لے کر کرے اور اس کی اجازت اس کی خاموشی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3262 (صحیح) (لکن قولہ ’’أبوہا‘‘غیر محفوظ وانظر ما قبلہ، والأجل الکلمة غیر المحفوظہ جعلہ فی الضعیف (207) أیضا3062)

قال الشيخ الألباني: صحيح م لكن قوله أبوها غير محفوظ

Share this: