احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

33: بَابُ: النَّهْىِ عَنِ الصَّلاَةِ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ
باب: سورج نکلتے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 564
اخبرنا قتيبة بن سعيد، عن مالك، عن نافع، عن ابن عمر، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"لا يتحر احدكم فيصلي عند طلوع الشمس وعند غروبها".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی سورج نکلتے یا ڈوبتے وقت نماز پڑھنے کا قصد نہ کرے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المواقیت 30 (582)، 31 (585)، 32 (589)، فضل الصلاة بمکة والمدینة والحج 73 (1192)، بدء الخلق 11 (3272)، صحیح مسلم/المسافرین 51 (828)، موطا امام مالک/القرآن 10 (47)، (تحفة الأشراف: 8375)، مسند احمد 2/13، 19، 33، 36، 63، 106 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: