احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

103: بَابُ: دُخُولِ مَكَّةَ
باب: مکہ میں داخلے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2865
اخبرنا عبدة بن عبد الله، قال: انبانا سويد، قال: حدثنا زهير، قال: حدثنا موسى بن عقبة، قال: حدثني نافع، ان عبد الله بن عمر حدثه ,"ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان ينزل بذي طوى، يبيت به، حتى يصلي صلاة الصبح، حين يقدم إلى مكة، ومصلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ذلك على اكمة غليظة، ليس في المسجد الذي بني ثم، ولكن اسفل من ذلك على اكمة خشنة غليظة".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذی طویٰ میں اترتے اور وہیں رات گزارتے، پھر صبح کی نماز پڑھ کر مکہ میں داخل ہوتے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز پڑھنے کی جگہ ایک سخت ٹیلے پر تھی نہ کہ مسجد میں جو وہاں بنائی گئی ہے، بلکہ اس مسجد سے نیچے ایک ٹھوس کھردرے ٹیلے پر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 89 (9484)، والحج 148 (1767)، 149 (1769)، صحیح مسلم/الحج 38 (1259)، (تحفة الأشراف: 8460)، مسند احمد (2/87) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ذی طویٰ مکہ کے قریب ایک جگہ کا نام ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: