احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

205: بَابُ: الصَّلَوَاتِ بِتَيَمُّمٍ وَاحِدٍ
باب: ایک ہی تیمم سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 323
اخبرنا عمرو بن هشام، قال: حدثنا مخلد، عن سفيان، عن ايوب، عن ابي قلابة، عن عمرو بن بجدان، عن ابي ذر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الصعيد الطيب وضوء المسلم وإن لم يجد الماء عشر سنين".
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پاک مٹی مسلمان کا وضو ہے، اگرچہ وہ دس سال تک پانی نہ پائے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطھارة 125 (332) مطولاً، سنن الترمذی/فیہ 92 (124) مطولاً، (تحفة الأشراف 11971)، مسند احمد 5/155، 180 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: