احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

86: بَابُ: الدُّعَاءِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ
باب: دونوں سجدوں کے درمیان کی دعا کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1146
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، قال: حدثنا خالد، حدثنا شعبة، عن عمرو بن مرة، عن ابي حمزة سمعه يحدث، عن رجل من عبس، عن حذيفة انه انتهى إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقام إلى جنبه فقال:"الله اكبر ذو الملكوت والجبروت والكبرياء والعظمة، ثم قرا بالبقرة، ثم ركع فكان ركوعه نحوا من قيامه فقال: في ركوعه سبحان ربي العظيم سبحان ربي العظيم وقال: حين رفع راسه لربي الحمد لربي الحمد وكان يقول في سجوده سبحان ربي الاعلى سبحان ربي الاعلى وكان يقول بين السجدتين رب اغفر لي رب اغفر لي".
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے اور آپ کے پہلو میں جا کر کھڑے ہو گئے، آپ نے «اللہ أكبر ذو الملكوت والجبروت والكبرياء والعظمة» کہا، پھر آپ نے سورۃ البقرہ پڑھی، پھر رکوع کیا، آپ کا رکوع تقریباً آپ کے قیام کے برابر رہا، اور آپ نے رکوع میں: «سبحان ربي العظيم سبحان ربي العظيم‏» کہا، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا تو: «لربي الحمد لربي الحمد» کہا، اور آپ اپنے سجدہ میں «سبحان ربي الأعلى سبحان ربي الأعلى» اور دونوں سجدوں کے درمیان «رب اغفر لي رب اغفر لي‏» کہتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1070 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: