احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

47: بَابُ: بَيْعِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ
باب: سونا کے بدلے سونا بیچنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4574
اخبرنا قتيبة , عن مالك , عن نافع , عن ابي سعيد الخدري , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا تبيعوا الذهب بالذهب إلا مثلا بمثل , ولا تشفوا بعضها على بعض , ولا تبيعوا الورق بالورق إلا مثلا بمثل , ولا تبيعوا منها شيئا غائبا بناجز".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونا سونے کے بدلے نہ بیچو مگر برابر برابر، اور ان میں سے ایک کا دوسرے پر اضافہ نہ کرو، اور چاندی کے بدلے چاندی مت بیچو مگر برابر برابر اور ان میں سے کسی کو نقد کے بدلے ادھار نہ بیچو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/البیوع 78 (2177)، صحیح مسلم/البیوع 35 (المساقاة14) (1584)، سنن الترمذی/البیوع 24 (1241)، (تحفة الأشراف: 4385)، موطا امام مالک/البیوع 16(30)، مسند احمد 3/4، 51، 53، 61، 73، 97) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: