احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: الْمُحَفَّلَةِ
باب: جانور کے تھن میں دودھ روک کر اسے بیچنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4491
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم , قال: انبانا عبد الرزاق , حدثنا معمر , عن يحيى بن ابي كثير , قال: حدثني ابو كثير , انه سمع ابا هريرة , يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا باع احدكم الشاة او اللقحة , فلا يحفلها".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی جب بکری یا اونٹنی بیچے تو اس کے تھن میں دودھ روک کر نہ رکھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 14846)، مسند احمد 2/273، 481 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ ایسے جانور کو اگر بیچا جائے گا تو خریدار کے ساتھ دھوکہ ہو گا اور کسی کو دھوکہ دینا صحیح نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: