احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: الظِّلاَلِ لِلْمُحْرِمِ
باب: محرم کے لیے سایہ کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2925
حدثنا إبراهيم بن المنذر الحزامي ، حدثنا عبد الله بن نافع ، وعبد الله بن وهب ، ومحمد بن فليح ، قالوا: حدثنا عاصم بن عمر بن حفص ، عن عاصم بن عبيد الله ، عن عبد الله بن عامر بن ربيعة ، عن جابر بن عبد الله ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ما من محرم يضحى لله يومه، يلبي حتى تغيب الشمس، إلا غابت بذنوبه، فعاد كما ولدته امه".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محرم (احرام باندھنے والا) جو چاشت کے وقت سے سورج ڈوبنے تک سارے دن اللہ کے لیے (دھوپ میں) لبیک کہتا رہے، تو سورج اس کے گناہوں کو ساتھ لے کر ڈوبے گا، اور وہ ایسا (بےگناہ) ہو جائے گا گویا اس کی ماں نے جنم دیا ہو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2362، ومصباح الزجاجة: 1032)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/273) (ضعیف) (سند میں عاصم بن عبید اللہ اور عاصم بن عمر بن حفص ضعیف راوی ہیں، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 5018)۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف انظر الحديث تخريج 2928 ¤ عاصم بن عمر: ضعيف (ت 3692) وعاصم بن عبيدالله: ضعيف (تقدم:907)

Share this: