احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: ذِكْرِ الذُّنُوبِ
باب: گناہوں کو یاد کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4242
حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير , حدثنا وكيع , وابي , عن الاعمش عن شقيق , عن عبد الله , قال: قلنا: يا رسول الله , انؤاخذ بما كنا نعمل في الجاهلية , فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من احسن في الإسلام , لم يؤاخذ بما كان في الجاهلية , ومن اساء اخذ بالاول والآخر".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم سے ان گناہوں کا بھی مواخذہ کیا جائے گا، جو ہم نے (زمانہ) جاہلیت میں کئے تھے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے عہد اسلام میں نیک کام کئے (دل سے اسلام لے آیا) اس سے جاہلیت کے کاموں پر مواخذہ نہیں کیا جائے گا، اور جس نے اسلام لا کر بھی برے کام کئے، (کفر پر قائم رہا ہے) تو اس سے اول و آخر دونوں برے اعمال پر مواخذہ کیا جائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/استتابة المرتدین 1 (6921)، صحیح مسلم/الإیمان 53 (120)، (تحفة الأشراف: 9258)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/379، 429، 431، 462)، سنن الدارمی/المقدمة 1 (1) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: