احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: التَّلْبِيَةِ
باب: لبیک پکارنا۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2918
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا ابو معاوية ، وابو اسامة ، وعبد الله بن نمير ، عن عبيد الله بن عمر ، عن نافع ، عن ابن عمر ، قال: تلقفت التلبية من رسول الله صلى الله عليه وسلم، وهو يقول:"لبيك اللهم لبيك، لبيك لا شريك لك لبيك، إن الحمد والنعمة، لك والملك، لا شريك لك"، قال: وكان ابن عمر يزيد فيها، لبيك لبيك لبيك وسعديك، والخير في يديك، لبيك والرغباء إليك، والعمل".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے تلبیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھا، آپ فرماتے تھے: «لبيك اللهم لبيك لبيك لا شريك لك لبيك إن الحمد والنعمة لك والملك لا شريك لك» حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، حمد و ثنا، نعمتیں اور فرماں روائی تیری ہی ہے، تیرا (ان میں) کوئی شریک نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما اس میں یہ اضافہ کرتے: «لبيك لبيك لبيك وسعديك والخير في يديك لبيك والرغباء إليك والعمل» حاضر ہوں، اے اللہ! تیری خدمت میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، نیک بختی حاصل کرتا ہوں، خیر (بھلائی) تیرے ہاتھ میں ہے، تیری ہی طرف تمام رغبت اور عمل ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7873، 8013، 1813)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحج 26 (1549)، اللباس 69 (5951)، صحیح مسلم/الحج 3 (1184)، سنن ابی داود/الحج 27 (1812)، سنن الترمذی/الحج 13 (825)، سنن النسائی/الحج 54 (2750)، موطا امام مالک/الحج 9 (28)، حم2/3، 28، 34، 41، 43، 47، 48، 53، 76، 77، 79، 131، سنن الدارمی/المناسک 13 (1849) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: