احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: مَا يَسْتُرُ الْمُصَلِّي
باب: نمازی کے سترہ کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 940
حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا عمر بن عبيد ، عن سماك بن حرب ، عن موسى بن طلحة ، عن ابيه ، قال: كنا نصلي والدواب تمر بين ايدينا، فذكر ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال:"مثل مؤخرة الرحل تكون بين يدي احدكم فلا يضره من مر بين يديه".
طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نماز پڑھتے اور چوپائے ہمارے سامنے سے گزرتے تھے، اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کجاوہ کی پچھلی لکڑی کے مثل اگر کوئی چیز تمہارے آگے ہو تو جو کوئی آگے سے گزرے نمازی کو کچھ بھی نقصان نہ ہو گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 47 (499)، سنن ابی داود/الصلاة 102 (685)، سنن الترمذی/الصلاة 133 (335)، (تحفة الأشراف: 5011)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/161، 162) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: کجاوہ (پالان) کی پچھلی لکڑی کا اندازہ بقدر ایک ہاتھ کے کیا ہے، اور موٹا بقدر ایک انگلی کے کافی ہے، اور سترے کے نزدیک کھڑا ہونا نمازی کے لئے بہتر ہے، اسی طرح سترے کو دائیں یا بائیں ابرو کے مقابل کرنا چاہئے۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: