احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: بَابُ: الْخِضَابِ بِالْحِنَّاءِ
باب: مہندی کا خضاب لگانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3621
حدثنا ابو بكر , حدثنا سفيان بن عيينة , عن الزهري , سمع ابا سلمة , وسليمان بن يسار يخبران , عن ابي هريرة , يبلغ به النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"إن اليهود , والنصارى , لا يصبغون فخالفوهم".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہود و نصاریٰ خضاب نہیں لگاتے، تو تم ان کی مخالفت کرو (یعنی خضاب لگاؤ)۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأنبیاء 50 (3462)، اللباس 67 (5899)، صحیح مسلم/اللباس 25 (2103)، سنن ابی داود/الترجل 18 (4203)، سنن النسائی/الزینة 14 (5075)، (تحفة الأشراف: 13480، 15142)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/اللباس20 (1752)، مسند احمد (2/240، 260، 309، 401) (صحیح)

وضاحت: بالکل سیاہ رنگ سے اجتناب کیا جائے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: