احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ عَلَى الْجَنَائِزِ فِي الْمَسْجِدِ
باب: نماز جنازہ مسجد میں پڑھنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1517
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا وكيع ، عن ابن ابي ذئب ، عن صالح مولى التوءمة، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من صلى على جنازة في المسجد فليس له شيء".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص نماز جنازہ مسجد میں پڑھے تو اس کے لیے کچھ نہیں ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الجنائز 54 (3191)، (تحفة الأشراف: 13503)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/444، 455، 505) (صحیح) (تراجع الألبانی: رقم: 60)

وضاحت: ۱؎: افضل یہ ہے کہ نماز جنازہ مسجد سے باہر ایسی جگہ پڑھی جائے جو اس کے لئے خاص کر دی گئی ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں عام طریقہ یہی تھا، البتہ اگر کوئی عذر ہو تو مسجد میں بھی پڑھی جا سکتی ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 3191

Share this: