احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: بَابُ: مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا دَخَلَ الْخَلاَءَ
باب: قضائے حاجت کے وقت کیا دعا پڑھے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 296
حدثنا محمد بن بشار ، حدثنا محمد بن جعفر ، وعبد الرحمن بن مهدي ، قالا: حدثنا شعبة ، عن قتادة ، عن النضر بن انس ، عن زيد بن ارقم ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن هذه الحشوش محتضرة، فإذا دخل احدكم، فليقل: اللهم إني اعوذ بك من الخبث والخبائث".
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ پاخانہ جنوں کے حاضر ہونے کی جگہیں ہیں، لہٰذا جب کوئی پاخانہ میں جائے تو کہے: «اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث» یعنی: اے اللہ! میں ناپاک جنوں اور جنیوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 3 (6)، (تحفة الأشراف: 3685)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/369، 373) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: پاخانہ میں داخل ہونے، اور میدان میں کپڑا اوپر کرنے سے قبل یہ دعا پڑھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 296M
حدثنا جميل بن الحسن العتكي ، حدثنا عبد الاعلى بن عبد الاعلى ، حدثنا سعيد بن ابي عروبة ، عن قتادة . ح وحدثنا هارون بن إسحاق ، حدثنا عبدة ، قال: حدثنا سعيد ، عن قتادة ، عن القاسم بن عوف الشيباني ، عن زيد بن ارقم ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فذكر الحديث.
اس سند سے زید بن ارقم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگے انہوں نے یہی سابقہ حدیث ذکر کی، زید بن ارقم کی یہ حدیث دوسری دو سندوں سے بھی مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3681) وانظر ماقبلہ (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: