احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: كَفِّ اللِّسَانِ فِي الْفِتْنَةِ
باب: فتنہ میں زبان بند رکھنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3967
حدثنا عبد الله بن معاوية الجمحي , حدثنا حماد بن سلمة , عن ليث , عن طاوس , عن زياد سيمين كوش , عن عبد الله بن عمرو , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"تكون فتنة تستنظف العرب قتلاها في النار , اللسان فيها اشد من وقع السيف".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک فتنہ ایسا ہو گا جو سارے عرب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، اس میں قتل ہونے والے سب جہنمی ہوں گے، اس فتنہ میں زبان تلوار کی کاٹ سے زیادہ موثر ہو گی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الفتن والملاحم 3 (4265)، سنن الترمذی/الفتن 16 (2178)، (تحفة الأشراف: 8631)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/211، 212) (ضعیف) (سند میں لیث بن أبی سلیم اور زیاد ضعیف ہیں)

وضاحت: ۱؎: ایسا نہ ہو زبان سے ناحق بات نکلے اور مفت گنہگار ہو یا فتنے میں شریک سمجھا جائے یا اس کی بات سے فتنہ کو بڑھاوا ملے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 4265 ، ت 2178

Share this: