احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: إِذَا الْتَقَى الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْهِمَا
باب: جب دو مسلمان تلوار لے کر باہم بھڑ جائیں تو ان کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3963
حدثنا سويد بن سعيد , حدثنا مبارك بن سحيم , عن عبد العزيز بن صهيب , عن انس بن مالك , عن النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"ما من مسلمين التقيا باسيافهما , إلا كان القاتل والمقتول في النار".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو مسلمان تلوار لے کر باہم لڑ پڑیں تو قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہوں گے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1061، ومصباح الزجاجة: 1393) (صحیح) (سند میں مبارک بن سحیم متروک راوی ہے، لیکن شواہد کی بناء پر اصل حدیث صحیح ہے، کما سیاتی)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: