احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: ذِكْرِ الْحَوْضِ
باب: حوض کوثر کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4301
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا محمد بن بشر , حدثنا زكريا , حدثنا عطية , عن ابي سعيد الخدري , ان النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"إن لي حوضا ما بين الكعبة , وبيت المقدس , ابيض مثل اللبن , آنيته عدد النجوم , وإني لاكثر الانبياء تبعا يوم القيامة".
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا ایک حوض ہے، کعبہ سے لے کر بیت المقدس تک، دودھ جیسا سفید ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد میں ہیں، اور قیامت کے دن میرے پیروکار اور متبعین تمام انبیاء کے پیروکاروں اور متبعین سے زیادہ ہوں گے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4199، ومصباح الزجاجة: 1541) (صحیح) (سند میں عطیہ العوفی ضعیف ہیں، لیکن حدیث شواہد کی بناء پر صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 3949، تراجع الألبانی: رقم: 489)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: