احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: التَّوَكُّلِ وَالْيَقِينِ
باب: توکل اور یقین کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4164
حدثنا حرملة بن يحيى , حدثنا عبد الله بن وهب , اخبرني ابن لهيعة , عن ابن هبيرة , عن ابي تميم الجيشاني , قال: سمعت عمر , يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم , يقول:"لو انكم توكلتم على الله حق توكله , لرزقكم كما يرزق الطير , تغدو خماصا وتروح بطانا".
عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اگر تم اللہ تعالیٰ پر ایسے ہی توکل (بھروسہ) کرو جیسا کہ اس پر توکل (بھروسہ) کرنے کا حق ہے، تو وہ تم کو ایسے رزق دے گا جیسے پرندوں کو دیتا ہے، وہ صبح میں خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر لوٹتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الزھد 33 (2344)، (تحفة الأشراف: 10586)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/30، 52) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: