احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْمَشْيِ أَمَامَ الْجِنَازَةِ
باب: جنازہ کے آگے چلنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1482
حدثنا علي بن محمد ، وهشام بن عمار ، وسهل بن ابي سهل ، قالوا: حدثنا سفيان ، عن الزهري ، عن سالم ، عن ابيه ، قال:"رايت النبي صلى الله عليه وسلم، وابا بكر، وعمر يمشون امام الجنازة".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ جنازہ کے آگے چلتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الجنائز 49 (1179)، سنن الترمذی/الجنائز 26 (1007)، سنن النسائی/الجنائز 56 (1946)، (تحفة الأشراف: 6820)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الجنائز 3 (8)، مسند احمد (2/8، 122) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: جنازہ کے ساتھ جنازہ سے قریب ہو کر آگے پیچھے دائیں بائیں ہر طرح سے چلنا جائز ہے، البتہ پیچھے چلنا افضل ہے، اور سوار کے لئے آگے چلنا صحیح نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: