احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: بَابُ: الاِضْطِبَاعِ
باب: طواف کے دوران اضطباع کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2954
حدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا محمد بن يوسف ، وقبيصة ، قالا: حدثنا سفيان ، عن ابن جريج ، عن عبد الحميد ، عن ابن يعلى بن امية ، عن ابيه يعلى "ان النبي صلى الله عليه وسلم طاف مضطبعا"، قال قبيصة: وعليه برد.
یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اضطباع کر کے طواف کیا، قبیصہ کے الفاظ اس طرح ہیں: «وعليه برد» اور آپ کے جسم پر چادر تھی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/المناسک 50 (1883)، سنن الترمذی/الحج 36 (859)، (تحفة الأشراف: 11839)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/222، 223، 224)، سنن الدارمی/المناسک 28 (1885) (حسن)

وضاحت: اضطباع: اس کی شکل یہ ہے کہ محرم چادر کو دائیں بغل کے نیچے سے گزار کر بائیں کندھے پر ڈال دے اور دایاں کندھا کھلا رکھے۔

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 1883 ، ت 859

Share this: