احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي الْمُزَارَعَةِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ
باب: تہائی یا چوتھائی پیداوار پر بٹائی کی رخصت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2462
حدثنا محمد بن الصباح ، انبانا سفيان بن عيينة ، عن عمرو بن دينار ، قال: قلت لطاوس : يا ابا عبد الرحمن لو تركت هذه المخابرة فإنهم يزعمون ان رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عنه، فقال: اي عمرو إني اعينهم واعطيهم وإن معاذ بن جبل اخذ الناس عليها عندنا، وإن اعلمهم يعني ابن عباس اخبرني، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم لم ينه عنها ولكن قال:"لان يمنح احدكم اخاه خير له من ان ياخذ عليها اجرا معلوما".
عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے طاؤس سے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! کاش آپ اس بٹائی کو چھوڑ دیتے، اس لیے کہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے، تو وہ بولے: عمرو! میں ان کی مدد کرتا ہوں، اور ان کو (زمین بٹائی پر) دیتا ہوں، اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے ہماری موجودگی میں لوگوں سے ایسا معاملہ کیا ہے، اور ان کے سب سے بڑے عالم یعنی ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے بتایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں کیا، بلکہ یوں فرمایا: اگر تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو یوں ہی بغیر کرایہ کے دیدے، تو وہ اس سے بہتر ہے کہ زمین کا ایک معین کرایہ لے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: